اسٹارٹ اپس معاشی ترقی و سماجی تبدیلی کا بنیادی عنصرہیں: اسحاق ڈار

Calender Icon بدھ 21 جنوری 2026

ڈیوس(ویب ڈیسک) میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سائیڈ لائن مصروفیات جاری رہیں۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاتھ فائنڈر گروپ کے پاکستان پویلین کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے عالمی فورم پر پاکستان کی وسیع معاشی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں اسٹارٹ اپس معاشی ترقی اور سماجی تبدیلی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نوجوان کاروباری افراد اور اسٹارٹ اپس کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ ملکی معیشت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔