کراچی میں نمک، ڈیٹرجنٹ اور پانی ملے دودھ کی فروخت کا انکشاف

Calender Icon منگل 30 ستمبر 2025

کراچی میں نمک، شوگر، ڈیٹرجنٹ اور پانی ملے دودھ کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

کمشنر کراچی کو فوڈ اتھارٹی کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ کے بعد 127 میں سے 71 دودھ کے نمونوں میں ملاوٹ پائی گئی۔

ایسا ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔