قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی معطل کر دیے گئے

Calender Icon منگل 30 ستمبر 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی معطل کر دیے۔ این او سی معطلی کی وجہ سے پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز متاثر ہوں گے۔

پاکستاں کرکٹ بورڈ کے سی او او سیڈ سمیر احمد نے این او سی معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ملکی لیگز کے لیے جاری کیے گئے این او سی کو ہولڈ پر رکھ دیا گیا۔

این او سی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ فائنل میں شکست کے ایک روز بعد کیا گیا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف کو بگ بیش کا این او سی جاری کیا تھا۔