مودی کے جنگی جنون نے بھارتی نوجوانوں کو غیرملکی جنگ کا ایندھن بنادیا

Calender Icon منگل 30 ستمبر 2025

مودی کے جنگی جنون نے بھارتی نوجوانوں کو غیرملکی جنگ کا ایندھن بنادیا،بھاری ٹیرف کے باوجود فاشسٹ مودی عالمی سطح پر اشتعال انگیزکارروائیوں میں مصروف ہیں،امریکی صدر نے اقوام متحدہ میں روس یوکرین جنگ میں بھارتی سہولت کاری کا پردہ چاک کر دیا-امریکی صدرٹرمپ نے اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران کہا ہے ہندوستان روس سے تیل کی خریداری جاری رکھ کرجنگ کو مالی مدد فراہم کر رہا ہے،جبکہ دوسری طرف بھارتی نوجوانوں نے کہا ہے ہمیں کوئی تربیت نہیں دی گئی اورزبردستی جنگ کے محاذ میں دھکیل دیا گیاہے،ان کا کہنا ہے کام کے بجائے ہمیں فرنٹ لائن پر بھیج دیا گیا ہے،ہمارے ساتھ زبردستی کی جا رہی ہے، یہ ہماری آخری ویڈیو ہو سکتی ہے،کچھ روزقبل کانگریس ایم ایل اے پرگت سنگھ نے انکشاف کیا تھا ہمارے نوجوان غیرملکی میدان جنگ میں مررہے ہیں،خاندانوں کو بے سہارا،بے خبر چھوڑ دیا گیا ہےان کا کہنا ہے بھارتی نوجوانوں کو نوکری کے جھوٹے وعدے کے تحت روس لے جایا جا رہا ہے-انہوں نے کہا ہے روس نواز پالیسیوں سے بھارت کو شدید سفارتی اور معاشی نقصان پہنچا چکا ہے-