بیلاروس ٹریکٹرمنصوبہ،زرعی خودکفالت کی جانب اہم قدم،بیلاروس ٹریکٹرزمنصوبے پرحکومت اورنجی سرمایہ کاروں کی اہم ملاقات ،پاکستان میں اسی ہارس پاور تک بیلا روس ٹریکٹرز مقامی اسمبلی لائن کے ذریعے متعارف کرانے کی تیاری ہو چکی ہے-ایس آئی ایف سی کی کامیاب کوششوں کے باعث زرعی شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کا فروغ ہو گا، منصوبے سے زرعی پیداوار میں اضافہ اور مشینری کے اخراجات میں کمی متوقع ہے،سی کے ڈی پلانٹ کے قیام سے آئندہ پانچ سال میں اٹھائیس سو بیلا روس ٹریکٹرز کی مقای ضرورت کو پورا کرنے کا ہدف ہے-اس حوالے سے معاون خصوصی ہارون ختر کا کہنا ہے بیلا روس ٹریکٹر معاہدہ زرعی پیداوار بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا،دوسری جانب صنعتی ماہرین کا کہنا ہے پاکستان اور بیلا روس کا تعاون زرعی شعبے میں جدید مشینی نظام اور پائیدار ترقی کا گیم چینجر ہے-
بیلاروس ٹریکٹرمنصوبہ،زرعی خودکفالت کی جانب اہم قدم

