فضل الرحمان کی دھماکہ کی شدید مذمت، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت

Calender Icon جمعہ 6 فروری 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد دھماکہ کی شدید مذمت،متاثرہ خاندانوں سے تعزیت ،زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعاء اسلام آباد دھماکہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔مولانا فضل الرحمان حملہ آور انسانیت کے دشمن ، کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔کے پی ،بلوچستان کے بعد اب اسلام آباد میں بھی مسلسل دہشت گرد کاروائیاں ہورہی ہیں ۔ملک کا کوئی حصہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں ۔ ان بدترین حالات میں اداروں کا اپنی کارکردگی پر فخر سوالیہ نشان ہے ۔فرقہ وارانہ فسادات کرنے والے قومی و بین الاقوامی عناصر کی مجرمانہ ذہنیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ۔ اہم سانحوں کے بعد حکمرانوں کے دورے اور مذمتی بیانات پر انحصار کرکے قوم کو مطمئن نہیں کیا جاسکتا ۔ ادارے سیاسی مداخلت سے فارغ ہو تو امن وامان اور عوام کے جان ومال کے تحفظ پر توجہ دیں ۔درجنوں انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ہوتے اسلام آباد میں محترم دن کو خون آلود کردیا گیا ۔ حملہ ایجنسیوں کی ناکامی ہے ۔ ریاستی ادارے کب عوام کی مایوسی کا ازالہ کریں گے، کب عوامی زخموں کا مرہم بنیں گے۔کب عوام کے مستقبل اور آنے والی نسلوں کی حفاظت کا نظام بنائیں گے؟ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ان کے دکھ درد میں شریک ہیں ۔