ڈھاکہ:(ویب ڈیسک) بی این پی کے سربراہ طارق رحمان نے کہا ہے کہ انتخابات میں ہماری فتح بنگلہ دیش کی فتح اور جمہوریت کی کامیابی ہے۔
ڈھاکہ میں بی این پی کے سربراہ طارق رحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ عوام کے سامنے جوابدہ پارلیمان اور حکومت کو دوبارہ قائم کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت پورےملک میں بہتر امن و امان کو یقینی بنائے گی۔دوبارہ آمریت کا راستہ روکنے کیلئے ہمیں متحد رہنا ہوگا۔
طارق رحمان نے مزید کہا کہ ہمارےخیالات مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن ملک کےمفاد میں متحد رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد ہماری اجتماعی طاقت ہے اور تفرقہ کمزوری ہے۔












اتوار 15 فروری 2026 