اسلام آباد (طارق محمود سمیر) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان(Imran khan) سے اڈیالہ جیل میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر اور ان کی بہنوں کی جلد ملاقات کرانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ بشریٰ بی بی سے تاخیر سے رابطہ ہونے پر ان کی بیٹیوں اور فیملی کی ملاقات نہیں ہو سکی
جو آئندہ ہفتے ہو جائے گی عمران خان نے جیل سے بیرسٹر سیف سے ملاقات کا کوئی پیغام نہیں بھیجا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطوں کے نتیجے میں اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمران خان سے بیرسٹر گوہر اور ان کی بہنوں میں سے ایک بہن کی جلد ملاقات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے
وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے عمران خان سے ان کے پارٹی کے ایک دو رہنماؤں کی عنقریب ملاقات ہو جائے جبکہ تحریک انصاف کے رہنما شفقت اعوان کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی ان سے ملاقات ہونی چاہیے جو کافی عرصے سے نہیں کرائی گئی انہوں نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کی کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل سے پیغام بھجوایا ہے کہ سابق مشیر وزیراعلی کے پی کے بیرسٹر سیف کو ملاقات کے لیے جیل بھجوایا جائے
انہوں نے کہا کہ میں نے چیک کیا ہے کہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں جبکہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ان کی فیملی کی گزشتہ منگل کو ملاقات نہیں ہو سکی اس کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ بیرسٹر گوہر نے حکومت کی طرف سے تاخیر سے پیغام ملنے پر جب دبئی میں مقیم بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو کو یہ پیغام دیا کہ بشریٰ بی بی کی بیٹیوں کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل بھجوا دیں تو انہیں بتایا گیا کہہ اب رات کے دو بج چکے ہیں اور ملازمین چلے جاتے ہیں لہٰذا جمعرات کے روز ملاقات کا اہتمام کر لیں لیکن ایسا نہیں ہو سکا ایک ماہ سے بشریٰ بی بی کی اپنی فیملی سے ملاقات نہیں ہو سکی












اتوار 28 جون 2026 