سی ٹی ڈی بلوچستان فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے پرعزم، محسن نقوی‎

Calender Icon بدھ 18 فروری 2026

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بارکھان کے علاقے رکھنی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی بلوچستان کی ستائش کی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی ٹی ڈی بلوچستان نے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ سی ٹی ڈی بلوچستان کے بہادر سپوتوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔

محسن نقوی‎ نے کہا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔