تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے ،سر اٹھا کر واپس آئیں گے،، ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے،، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے۔لاہور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95حلقوں میں فارم 45اور 46میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ پارلیمان کو بری طرح مفلوج کردیا گیا ہے ،،عدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے،ان کا کہنا تھا اسمبلی میں کب تک بیٹھنا اس کا فیصلہ پارٹی کے بانی کرینگے
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے ،سر اٹھا کر واپس آئیں گے،سلمان اکرم راجہ

