وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک سے سویڈن کی سفیر کی ملاقات

Calender Icon منگل 16 ستمبر 2025

اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک سے سویڈن کی سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں حالیہ سیلاب اور اس سے ہونے والی تباہ کاریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سویڈن کے درمیان موسمیاتی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

دونوں فریقین نے سبز جدت (Green Innovation) کے فروغ اور نوجوانوں کی قیادت میں گرین اسٹارٹ اپس کے قیام پر زور دیا۔ اس موقع پر “گرین یونیورسٹی” کو تحقیق و تعلیم کا مرکز بنانے کی تجویز بھی زیر غور آئی، جبکہ طلبہ و اساتذہ کے تبادلے کے پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پائیدار رہائشی منصوبوں اور شہری لچک (Urban Resilience) کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سویڈن کی سفیر نے ڈاکٹر مصدق ملک کو برازیل میں ہونے والی آئندہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس COP-30 میں سویڈن پویلین کے دورے کی خصوصی دعوت بھی دی۔

دونوں ممالک نے مشترکہ اقدامات اور عالمی موسمیاتی سفارتکاری میں قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔