بلوچستان میں ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر یہ ہے کہ پاکستان ریلوے نے 27 مارچ (جمعہ) کو صوبے بھر میں ٹرین سروس مکمل طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ فنی وجوہات اور ریلوے ٹریک کی مرمت کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاکہ سفر کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔
اعلامیے کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اس روز روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی یہی ٹرین جیکب آباد سے واپس موڑ دی جائے گی۔
اس کے علاوہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن کے لیے چلنے والی پسنجر ٹرین پہلے ہی مختلف وجوہات کی بنا پر بند ہیں۔
ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ روانگی سے پہلے اپنی ٹرین کی تازہ صورتحال ضرور چیک کر لیں۔












جمعرات 26 مارچ 2026 