بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت نے شہری زندگی متاثر کر دی ہے اور پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگنے پر پولیس کو بھی تعینات کرنا پڑا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایندھن کی قلت کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس بڑھ چکا ہے اور پیٹرول پمپس پر رش کے باعث لوگوں کو کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئی پمپس پر قطاریں دن رات لگی رہیں، اور شہری پیٹرول نہ ملنے کے خدشات میں مبتلا ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ بحران دراصل حکومتی ناکامی، ناقص منصوبہ بندی اور بروقت فیصلوں کی کمی کا نتیجہ ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیاں توانائی کے شعبے میں مؤثر ثابت نہیں ہو سکیں، جس کے باعث معیشت کو توانائی بحران، کرنسی پر دباؤ اور ترسیلات زر میں کمی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔
ماہرین نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ بھارت کا دوغلا رویہ بھی توانائی کے بحران میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس سے ملکی توانائی استحکام متاثر ہو رہا ہے۔












جمعرات 26 مارچ 2026 