ایران کے سخت موقف کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے حوالے سے ایران کے مؤقف کے اثرات کے نتیجے میں تیل کی قیمت میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 105 ڈالر فی بیرل کی بلند سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 92 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال عالمی توانائی منڈی پر براہِ راست اثر ڈال رہی ہے، جس کے باعث آئندہ دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔
ایران کے سخت مؤقف کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
جمعرات 26 مارچ 2026












