مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث پاکستان سے 46 پروازیں منسوخ

Calender Icon جمعرات 26 مارچ 2026

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے آج بھی پاکستان کے مختلف شہروں سے کئی پروازیں متاثر ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق آج 46 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ متعدد دیگر پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔
کراچی سے پروازیں:
کراچی سے بحرین، نجف، دوحہ، مسقط، ابوظبی اور دبئی کے لیے 15 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اندرونِ ملک تربت، گوادر، اسلام آباد اور لاہور کے لیے 9 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ علاوہ ازیں، جدہ، شارجہ، دبئی، مدینہ اور استنبول کے لیے 13 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
لاہور، اسلام آباد، پشاور اور ملتان سے پروازیں: لاہور سے دبئی، دوحہ، دمام، جدہ اور ابوظبی کے لیے 9 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
اسلام آباد سے کویت، القسیم، ریاض، بحرین اور دمام کی 10 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ ریاض، ابوظبی، دمام، استنبول، مانچسٹر اور العین کے لیے 12 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔
پشاور سے دوحہ، ابوظبی، دبئی اور شارجہ کی 10 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ملتان سے دبئی کے لیے 2 نجی ایئر لائن پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی اور فضائی سیکیورٹی کے خدشات کے باعث فلائٹ آپریشنز متاثر ہو رہے ہیں، اور مسافروں کو سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔