بحیرہ عرب (نیوزڈیسک)امریکی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری فوجی آپریشنز کے دوران ایک نیوی اہلکار زخمی ہو گیا، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس کا ایک اہلکار طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن پر ایک حادثے میں زخمی ہوا ہے۔
یہ واقعہ گزشتہ روز بحرہ عرب میں پیش آیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکار کو معمولی زخم آئے ہیں اور اسے علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایرانی بحریہ کا کہنا تھا کہ وہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور جیسے ہی وہ ریڈار پر آیا تو اسے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
بحیرہ عرب، طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن پر امریکی فوجی زخمی
جمعرات 26 مارچ 2026 مزید خبریں
تازہ ترین
کوئٹہ سے پشاور کیلئے ٹرین سروس 2 روز بعد بحال
2 گھنٹے قبل
کراچی میں خام تیل کی بڑی پائپ لائن لیک ہوگئی
4 گھنٹے قبل















