ہتک عزت کیس: عمران خان کی حق دفاع پر نظرثانی اپیل سننے والا بینچ تبدیل

Calender Icon جمعہ 27 مارچ 2026

سپریم کورٹ نے شہباز شریف کی درخواست پر بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس میں حق دفاع سے متعلق نظرثانی اپیل سننے والا بینچ تبدیل کر دیا ہے۔
کیس کی سماعت کے لیے نیا تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے، جس کی سربراہی جسٹس ہاشم خان کاکڑ کریں گے۔ بینچ میں جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہوں گے۔ اس تبدیلی کے بعد جسٹس عائشہ ملک کی جگہ جسٹس گل حسن اورنگزیب کو بینچ میں شامل کیا گیا ہے۔
قبل ازیں جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کر رہا تھا۔ بانی پاکستان تحریک انصاف نے ٹرائل کورٹ میں حق دفاع ختم کرنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
سابق جج منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کی تھی، جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کر رکھی ہے۔