پاکستان کے ذریعے ایران سے مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

Calender Icon پیر 30 مارچ 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے۔

طیارے میں دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لگتا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ بہت جلد ایک معاہدہ کر لیں گے
انہوں نے کہا کہ ایران نے کئی پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے، آبنائے ہرمز سے گزرنے والےجہازوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایران کے تیل کو قبضے میں لے سکتا ہے، امریکا خارگ جزیرے پر قبضہ کرسکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جلد ہی کیوبا ناکام ہوجائے گا پھر ہم ان کی مدد کے لیے وہاں ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں امریکی اسپیشل آپریشن فورسز مشرق وسطیٰ پہنچ چکی ہیں۔