مشرق وسطیٰ میں قیام امن کےلیے پاکستان کی کاوشیں قابل قدر ہیں ،جیک برگمین

Calender Icon منگل 31 مارچ 2026

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی رکنِ کانگریس جیک برگمین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بطور شریک چیئرمین کانگریشنل پاکستان کاکس، وہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی قیادت کے اقدامات کو قابلِ تحسین سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے اہم پیش رفت کی ہے، جو کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن کے وژن کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔

جیک برگمین کا کہنا تھا کہ مضبوط شراکت داری اور بروقت، فیصلہ کن اقدامات ہی دیرپا استحکام کی بنیاد بنتے ہیں، اور اس ضمن میں پاکستان کی کاوشیں قابلِ قدر ہیں۔