ایران کیخلاف خطے کے اہم ممالک کیساتھ تعلقات استوار کر رہے ہیں: نیتن یاہو

Calender Icon بدھ 1 اپریل 2026

امریکا کی جانب سے ایران جنگ سے علیحدگی اختیار کرنے کے عندیے کے بعد اسرائیل نئے اتحادیوں کی تلاش میں اہم ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کر رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے خطے کے اہم ممالک کے ساتھ نئے تعلقات استوار کر رہا ہے۔

گزشتہ روز اپنے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل خطے کے اہم ممالک کے ساتھ نئے اتحاد تشکیل دے رہا ہے تاکہ ایران کا مقابلہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خطے کے اہم ممالک کے ساتھ نئے اتحاد قائم کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے ان ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے۔

ان کا کہنا ہے کہ جلد ہی میں آپ کو ان اہم معاہدوں کے بارے میں مزید بتا سکوں گا۔

اپنے خطاب میں نیتن یاہو نے ایران کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بھی پیش گوئی کی اور کہا کہ جلد یا بدیر ایرانی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔