آبنائے ہرمز کھلوانے کی قرارداد پر ووٹنگ منسوخ

Calender Icon ہفتہ 4 اپریل 2026

آبنائے ہرمز طاقت کے زور پر کھولنے سے متعلق قرارداد پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج ہونے والی ووٹنگ منسوخ ہوگئی۔ نئی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔

فرانس، چین اور روس کی جانب سے قرارداد کے مسودے کی مخالفت کی گئی۔

سلامتی کونسل کے دس دیگر غیر مستقل اراکین میں بھی قرارداد کے مسودے پر اختلافات پائے گئے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ووٹنگ جیسے اقدامات صورتِ حال کو مزید پیچیدہ بنادیں گے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز اٹھائیس فروری کو ایران پر امریکی اسرائیلی حملے کے بعد سے بند ہے۔