تہران(نیوز ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ اگر آبنائے باب المندب بند ہو گئی تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دنیا بھر کی بڑی مقدار میں تیل، گندم، چاول، فرٹیلائزرز اور ایل این جی اسی اہم بحری گزرگاہ آبنائے باب المندب سے منتقل ہوتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ باب المندب عالمی تجارت کے لیے ایک اسٹریٹجک راستہ ہے جہاں سے مختلف ممالک اور بڑی بین الاقوامی کمپنیوں کا سامان بڑی مقدار میں گزرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس راستے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی سپلائی چین کو متاثر کر سکتی ہے۔












ہفتہ 4 اپریل 2026 