ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فورسز نے ڈرون حملے کے ذریعے ایک اسرائیلی جہاز کو نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایک ایسے جہاز کو ہدف بنایا گیا جو صہیونی ریاست سے منسلک تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ کامیاب رہا اور حملے کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔
ایرانی ذرائع نے بتایا کہ نشانہ بننے والے جہاز کا نام MSC Aisha (ایم ایس سی ایشیکا) ہے، جو اسرائیل سے تعلق رکھتا ہے۔
تاہم اس دعوے کے حوالے سے آزاد ذرائع سے تاحال مکمل تصدیق سامنے نہیں آئی، جبکہ اس واقعے پر اسرائیل کی جانب سے فوری ردعمل بھی سامنے نہیں آیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب خطے میں پہلے ہی کشیدگی پائی جا رہی ہے، اور اس طرح کے واقعات صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔












ہفتہ 4 اپریل 2026 