اب اتر پردیش میں کوئی سڑکوں پر نماز نہیں پڑھ سکتا: یوگی آدتیہ ناتھ

Calender Icon پیر 6 اپریل 2026

اترپردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ اب اتر پردیش میں کوئی سڑکوں پر نماز نہیں پڑھ سکتا۔

آسام میں خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ نہ ہی کسی عبادت گاہ سے بلند آواز کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی آسام کو مسلم دراندازوں سے پاک کر سکتی ہے۔ ہر مسلم کو نشاندہی کر کے نکالا جائے گا۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال، آسام اور دیگر بھارتی ریاستوں میں انتخابات قریب آتے ہی ایک اور فالس فلیگ آپریشن بے نقاب ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق را سے منسلک بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے پاکستانی ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیلوں میں قید بے گناہ افراد کو نشانہ بنا کر فالس فلیگ کا ماحول تشکیل دینے کی کوشش جاری ہے۔