ٹرمپ کا ایرانی لیڈروں کو گالیاں دینا شرم ناک ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

Calender Icon پیر 6 اپریل 2026

امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر اور بین الاقوامی امور کی ماہر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا ایرانی لیڈروں کو گالیاں دینا نہ صرف شرم ناک ہے بلکہ اس سے ان کی بوکھلاہٹ بھی عیاں ہوتی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ اس وقت ایران کا پلڑا بھاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات ناکام ہونے کی وجہ بھی ٹرمپ کی یہی زبان ہے۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے بھی ٹرمپ کی دھمکیوں کو قابلِ نفرت قرار دیا ہے۔

سربراہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ کیسا نفرت انگیز پیغام ہے، ایرانی پلوں، بجلی گھروں کو تباہ کرنے کے بعد سب سے پہلے متاثر شہری ہوں گے۔