ٹرمپ کے پاس ایران کے سامنے ہتھیار ڈالنے کیلئے 20 گھنٹے ہیں، مہدی محمدی

Calender Icon منگل 7 اپریل 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے بعد ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر مہدی محمدی نے بھی پیغام جاری کیا ہے۔

مہدی محمدی نے صدر ٹرمپ کو پیغام دیا ہے کہ ٹرمپ کے پاس ایران کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے لیے 20 گھنٹے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ہتھیار نہ ڈالے تو ان کے اتحادیوں کو پتھر کے زمانے میں بھیج دیا جائے گا، ایران جنگ جیت چکا، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا چاہے تو ایران کو صرف ایک رات میں مکمل طور پر تباہ کر سکتا ہے اور یہ کارروائی منگل کی رات بھی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب امریکی رکن کانگریس یاسمین انصاری نے امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد پیش کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی رکن کانگریس یاسمین انصاری نے کہا ہے کہ امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کے لیے بل پیش کر رہی ہوں، جنگ کا اعلان کرنے کا اختیار صرف کانگریس کو حاصل ہے۔

یاسمین انصاری کا کہنا ہے کہ جنگ کے اعلان کا اختیار صدر یا اس کے قریبی حلقے کو نہیں، امریکی فوجیوں کو خطرے میں ڈالنا مواخذے کے لیے کافی ہے۔