پاکستان نے حالیہ برسوں میں سب سے بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی: امریکی ماہر برائے جنوبی ایشیا

Calender Icon بدھ 8 اپریل 2026

امریکی ماہر برائے جنوبی ایشیا مائیکل کوگلیمین کا کہنا ہے کہ آج رات پاکستان نے حالیہ برسوں میں سب سے بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی۔

ایک بیان میں مائیکل کوگلیمین نے کہا کہ پاکستان نے شکوک و شبہات رکھنے والوں اور ناقدین کو بھی غلط ثابت کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے تھے پاکستان پیچیدہ اور اعلیٰ سطح کے معاملے کو سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

امریکی ماہر برائے جنوبی ایشیا کا کہنا ہے کہ سب سے اہم یہ کہ اس نے ایران میں ممکنہ تباہی کو ٹالنے میں مدد دی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی 2 ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔