اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی، جس میں ملکی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران انجینئر امیر مقام نے خطے کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں امن کے قیام کے لیے وزیرِ اعظم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات قابلِ قدر ہیں۔
وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کے قومی کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات کی بھی تعریف کی اور کہا کہ موجودہ حالات میں عوامی ریلیف کے لیے دیا گیا پیکیج ایک اہم اور تاریخی قدم ہے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی، جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔












بدھ 8 اپریل 2026 