راولپنڈی (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں کے تناظر میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) مقامی افراد کی مدد کیلئے کوشاں ہے۔خیبر پختونخوا کےمختلف اضلاع میں شدید بارشوں کے نتیجےمیں سڑکیں،پل اور مکانات شدید متاثرہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق باجوڑ اور چترال سمیت دیگر اضلاع میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے مقامی آبادی کو مشکلات کاسامنا ہے۔
فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کے جوان بارش کے دوران فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں عوامی خدمت کیلئےپہنچ گئے۔فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کے جوانوں نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور طبی امداد دی۔ایف سی نارتھ کے جوانوں نے متاثرہ شہریوں کو کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کیں۔مقامی آبادی نے ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ اہلکاروں کے جذبہ خدمت اور بروقت اقدامات کو سراہا۔سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ نہ صرف ملکی دفاع بلکہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے بھی متحرک اور پرعزم ہیں۔
خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں کے تناظر میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) مقامی افراد کی مدد کیلئے کوشاں
بدھ 8 اپریل 2026












