ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا پہلے بھی خالی ہاتھ بھاگا تھا اب بھی ایسا ہی ہوگا۔ جنگ جاری رہی تو نئے ہتھیار سامنے لائیں گے۔ دشمن ہماری صلاحیت کا اندازہ نہیں لگاسکتا۔
ایرانی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے کہا کہ ٹرمپ کی فوجی مداخلت ناکام ہوگی، ناکہ بندی سےعالمی توانائی کی صورتحال خراب ہوگی۔ کوئی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔ آبنائے ہرمز پر ہمارا کںٹرول ہے فوجی جہازقریب آئےتوسخت ایکشن لیں گے۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ بداخلاق، خطرناک اور کرپٹ گینگسٹر ہے،ایڈورڈ ڈیوی برطانوی پارلیمنٹرین
ایرانی وزارت دفاع نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ کی آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں فوجی مداخلت ناکام ہوگی ۔ ناکہ بندی سےعالمی توانائی کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔جدید طریقے سے لڑیں گے،دشمن مقابلہ نہیں کرسکے گا،ترجمان












منگل 14 اپریل 2026 