۔خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 16 تا 19 اپریل بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ۔ہے(new rain sepal ) جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
حکام کے مطابق چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ اور ایبٹ آباد میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے جبکہ پشاور، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کے ساتھ تیز ہواؤں اور آندھی کا امکان ہے۔
بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، جبکہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔ مردان اور نوشہرہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
تیز ہواؤں اور بارشوں کے باعث کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جبکہ کھڑی فصلوں کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
حکام نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں کا بندوبست کیا جائے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں:جنگ جاری رہی تو نئے ہتھیار سامنے لائیں گے، پاسداران انقلاب
واضح رہے کہ اسلام آباد اور پنجاب میں 16 سے 18 اپریل کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان ہے اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 16 سے 19 اپریل کے دوران ہلکی بارش، تیز ہواؤں اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
Cómo elegir entre las top casas de apuestas sin licencia en España 2026: guía
Mejores Casas de Apuestas: lo que debes saber sobre los bonos y pagos en
نومئی جیسے حالات پیدا کرنے پر بلا جھجھک طاقت کیساتھ نمٹا جائے گا، کور کمانڈر کانفرنس
حکومت،اپوزیشن مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے،کل دوسرا دور ہوگا
امریکی پوسٹل سروس کو 126 ملین ڈالر کا مبینہ نقصان، پاکستانی شہری پر فردِ جرم عائد
امریکی بحریہ کا مزید 4 ہزار سے زیادہ میرینز اور سیلرز پر مشتمل گروپ مشرق وسطیٰ روانہ