چین نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا

Calender Icon منگل 14 اپریل 2026

چین(china) نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کی رپورٹس کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ گو جیاکون نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، امریکی فوجی موجودگی میں اضافہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کی رپورٹس مکمل بے بنیاد ہیں، موجودہ صورتحال انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کی بحالی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، بحران کے حل کیلئے مکمل جنگ بندی ہی واحد مؤثر راستہ ہے۔

مزیدپڑھیں:حج انتظامات کیلئے وزارت مذہبی امور کی ایڈوانس ٹیم سعودی عرب روانہ

دوسری جانب سپین کے وزیراعظم کی چینی صدر سے بیجنگ میں ملاقات ہوئی، شی جن پنگ نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام انتشار اور کمزور بین الاقوایم ڈھانچے کا شکار ہے، ممالک کا بین الاقوامی قانون کے ساتھ رویہ ان کی سوچ اور ذمہ داری کی عکاسی کرتا ہے۔

چینی صدر سے بیجنگ میں ابوظہبی کے ولی عہد خالد بن محمد بن زید النہیان نے بھی ملاقات کی۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دنیا اس وقت امن و جنگ اور اتحاد و تصادم کے اہم موڑ پر کھڑی ہے، موجودہ حالات میں قریبی ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہو چکی ہے۔