بسیمہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شام 6 بجے تا صبح 11 بجے تک کرفیو نافذ

Calender Icon جمعرات 6 اگست 2026

ضلعی انتظامیہ کی عوام سے کرفیو کے دوران گھروں میں رہنے کی اپیل۔بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل بسیمہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظرشام 6 بجے سے کل صبح 11 بجے تک کرفیونافذ کر دیا گیاہے ۔

بسیمہ میں 2 فروری سے رات 8 بجے سے صبح 7 بجے تک لاک ڈاؤن بدستور نافذ ہے اور بازار ایریا مکمل بند ہے۔ بازار ایریا کے لاک ڈاؤن میں سول ہسپتال بھی شامل ہے، مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی۔بسیمہ میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری سرگرمیاں اور آمدورفت شدید متاثر ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکا ایران سے نمٹنے کیلئے ہر ہتھیار استعمال کرے گا، نائب صدر

سیکیورٹی صورتحال کے باعث بسیمہ میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں جبکہ شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔