چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (PTI) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات کےلیے جس نے جو کردار ادا کیا ہم سراہتے ہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جب پاکستان کی آواز لگتی ہے ہم ملک و قوم کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، مذاکرات پر ہمارا بیانیہ کلیئر ہے، ہم ملک کی خوشی کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارتی سطح پر پاکستان کو ملنے والے عزت کو ہم نے ویلکم کیا، پاکستان دنیا کے امن کے لئے بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔ اس جنگ سے پوری دنیا سمیت پاکستان کی معیشت متاثر ہو رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے بطور جماعت پاکستان کے کردار کو بھرپور سپورٹ کیا، ہم نے جلسہ منسوخ کیا، پاکستان کے کردار کو سیلیبریٹ کیا۔
بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ عالمی استحکام کے لیے داخلی استحکام بھی ضروری ہے، کیسے ممکن ہے اتنے بڑے لیڈر سے ملاقات نہ کرنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے فی الوقت کسی سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے، یہ کونسی صلح پسندی ہے دوسروں کی صلح کرائیں اور آپس میں لڑیں۔
مزیدپڑھیں:عدالتوں میں ٹیکس کیسز کا انبار، 5457 ارب روپے سے زائد رقم التوا کا شکار
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر آپ دنیا میں سیز فائر کراتے ہیں تو اپنوں میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے، جن مقدمات کا فیصلہ 35 دن میں ہونا تھا ان کو 15 ماہ لٹکایا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین شپ امانت ہے، جب بانی پی ٹی آئی کہیں گے چھوڑ دوں گا، امید ہے حکومت کے ساتھ ایک ڈیڑھ ماہ تک بات چیت کو سلسلہ چل پڑے گا، حکومت سے بات چیت کا اختیار محمود اچکزئی کے پاس ہے۔












منگل 14 اپریل 2026 