جنوبی بھارت کی تامل اور تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ تریشا کرشنن (Trisha Krishnan)کے چنئی میں واقع گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق تامل ناڈو کے ڈی جی پی کنٹرول روم کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ کے گھر اور بنگلادیشی ڈپٹی ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر بم نصب کیے گئے ہیں۔
ای میل موصول ہونے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ دونوں رہائش گاہوں پر سرچ آپریشن کیا، جس میں بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر ادارے شامل تھے۔ تاہم مکمل تلاشی کے بعد یہ دھمکی محض افواہ نکلی۔
واضح رہے کہ 43 سالہ تریشا جو بہت زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں، ان سے قبل سینئر اداکار رجنی کانت اور دھنوش کے گھروں کو بھی اسی نوعیت کی جعلی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں۔
مزیدپڑھیں:ایران سے مذاکرات کا اگلا دور بھی پاکستان میں ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
پولیس حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں چنئی ڈی جی پی آفس کو متعدد بم کی جعلی دھمکیوں والی ای میلز موصول ہو چکی ہیں، جن میں معروف شخصیات کو نشانہ بنانے کا کہا گیا تھا۔ اب تک کی تحقیقات میں یہ تمام دھمکیاں بے بنیاد ثابت ہوئی ہیں۔ پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دوسری جانب تریشا کی اداکار وجے کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں موجودگی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس کے بعد مختلف قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وجے کی اہلیہ سنگیتا نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے اور الزام لگایا ہے کہ وجے کا تریشا کے کچھ معاملہ ہے۔












منگل 14 اپریل 2026 