اسلام آباد پولیس (Islamabad Police) نے شہر کے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز کیے جن میں تھانہ ترنول، کھنہ، آبپارہ، شمس کالونی، سمبل، سہالہ اور شہزاد ٹاؤن کے علاقے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 802 افراد اور 406 گھروں کی چیکنگ کی گئی جبکہ 115 دکانوں اور 26 ہوٹلز کا بھی معائنہ کیا گیا۔
اسی دوران 276 موٹر سائیکلوں اور 106 گاڑیوں کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔
کارروائی کے دوران 17 مشکوک افراد، ایک گاڑی اور 36 موٹر سائیکلوں کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانوں منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 2 بندوقیں بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کیں۔
اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں ملزمان کو گرفتار کر کے 333 گرام آئس بھی برآمد کی گئی۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی چیکنگ پوائنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔












بدھ 15 اپریل 2026 