پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں استحکام کیلئے ایک اہم ریگولیٹری قدم اٹھانے کی تجویز سامنے آئی ہے،میوچل فنڈ سرمایہ کاروں کیلئے سوئنگ پرائسنگ سسٹم (swing pricing)کے نفاذ پر غور کیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اس مجوزہ نظام پراسٹیک ہولڈرز سے رائے طلب کر لی ہے۔ اس اقدام کا مقصد کیپیٹل مارکیٹ میں اچانک اتارچڑھاؤ کے اثرات سے سرمایہ کاروں کوتحفظ فراہم کرنا ہے۔
میوچل فنڈزکے پورٹ فولیو میں غیرمعمولی تبدیلیوں کے باعث فنڈ مینجمنٹ کے اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے،جوموجودہ نظام میں تمام سرمایہ کاروں پر برابر تقسیم ہوجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:بائیکرز سبسڈی پروگرام کیلئے محکمہ خزانہ پنجاب نے 6 ارب 60 کروڑ روپے جاری کر دیے
نئے مجوزہ نظام کےتحت اضافی اخراجات صرف انہی سرمایہ کاروں پر عائد ہوں گے جوان تبدیلیوں کا سبب بنتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سوئنگ پرائسنگ سسٹم کے نفاذ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو عالمی معیار کے مطابق لانے میں مدد ملے گی اور سرمایہ کاروں کے مفادات کا بہتر تحفظ ممکن ہوگا۔












جمعرات 16 اپریل 2026 