پاور سیکٹر ملازمین کے مفت یونٹس ختم

Calender Icon جمعہ 17 اپریل 2026

حکومت نے پاور سیکٹر کے ملازمین کو دی جانے والی بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم کر دی، جسے ایک بڑی اصلاحاتی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری(Awais Leghari) نے اس اقدام پر لاہور ہائیکورٹ ( Lahore High Court) کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ عوام کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی؛ قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم شہبازشریف( Shehbaz Sharif )کی قیادت میں پاور سیکٹر ملازمین کے فری یونٹس ختم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے پاور ڈویژن کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے اس اقدام کی توثیق کی، جو عوامی مفاد میں ایک اہم قدم ہے۔ ان کے مطابق، حکومت ایسے تمام فیصلے جاری رکھے گی جو ملک اور قوم کی مجموعی بہتری کے لیے ضروری ہوں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اصلاحات کا یہ عمل جاری رہے گا اور حکومت عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید اقدامات بھی کرے گی۔