لبنان میں جنگ بندی امن کی جانب اہم پیشرفت، پاکستان حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم شہباز شریف

Calender Icon جمعہ 17 اپریل 2026

وزیرِ اعظم شہباز شریف (Shahbaz Sharif) نے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کی جانب ایک مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں ہونے والی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں یہ جنگ بندی ممکن ہوئی، جو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ انطالیہ، عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پیش رفت خطے میں دیرپا اور پائیدار امن کی بنیاد فراہم کرے گی۔

وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا اور خطے میں مستقل امن کے لیے تمام سفارتی و سیاسی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ ایران میں جنگ بندی کے بعد لبنان اور اسرائیل کے درمیان بھی جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یہ معاہدہ ان کی لبنان کے صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے بات چیت کے بعد طے پایا، جس کے تحت فریقین 10 روزہ جنگ بندی پر متفق ہوئے ہیں۔