ملک میں سوناپھرمہنگاہوگیا

Calender Icon ہفتہ 18 اپریل 2026

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ،فی تولہ سونا(gold ) مہنگا ہو کر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 6 ہزار 62 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 3 ہزار 858 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 33 ہزار 866 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مساج کی مبینہ لیک ویڈیو، حقیقت کیا ہے؟

صرافہ بازار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی کرنسی کے دباؤ کے باعث سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔