بھارت عالمی تنہائی کا شکار،پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا،مصطفیٰ ملک

Calender Icon اتوار 19 اپریل 2026

پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک(Ghulam Mustafa Malik) نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی متوازن حکمت عملی اور کامیاب سفارتکاری کے باعث عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے سیاسی و عسکری قیادت کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان کو ممتاز مقام عطا کیا ہے۔اتوار کے روز مسلم لیگ میڈیا سنٹر سے جاری ہونے والے بیان میں مصطفیٰ ملک نےکہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم کے حالیہ دورے جرات مندانہ اقدام اور بہترین سفارتی کوششیں ثابت ہوئے ہیں۔ امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کردار پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔

مزیدپڑھیں:بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ نیلم مختلف مقامات پر بند
غلام مصطفیٰ ملک نے کہا کہ مودی کی اسرائیل نواز پالیسی نے بھارت کی نام نہاد اسٹریٹجک خودمختاری کو بے نقاب کر دیا ہے، جبکہ پاکستان نے ایران امریکہ مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا اور بھارت مکمل سفارتی خاموشی کا شکار رہا۔

پاکستانی قیادت کی کامیاب حکمت عملی سے بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہوا ہے اور اب خطے میں بھارت کی حیثیت کمزور ہو چکی ہے۔ چین اور پاکستان کی مضبوط شراکت داری نے خطے میں بھارت کی نام نہاد اہمیت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔
مسلم لیگ ق کے مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان سے بہتر تعلقات کے بعد امریکہ کیلئے بھارت پر اندھا اعتماد ممکن نہیں رہا۔ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام پورے خطے کی کامیابی ہے۔
غلام مصطفیٰ ملک نے کہا کہ پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مذاکرات کی کامیابی کے لیے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔ انشاءاللہ عالمی دنیا میں پاکستان کی سفارتی کامیابیاں مزید نمایاں ہوں گی جبکہ پوری قوم کو اپنی حکومت اور عسکری قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔