ایران امریکا مذاکرات، جامعات میں کلاسز آن لائن، مڈٹرم امتحانات ملتوی

Calender Icon اتوار 19 اپریل 2026

ایران امریکا مذاکرات کے پیش نظر اسلام آباد کی مختلف جامعات نے تدریسی و انتظامی سرگرمیوں میں اہم تبدیلیوں کا اعلان (announcement) کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ہمدردیونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں کلاسز آن لائن کردی گئیں، کل سے تمام کلاسز آن لائن ہوں گی، تمام کلاسز شیڈول کے مطابق آن لائن جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں:جانیئے ریاضی کی اس سادہ ، دلچسپ و عجیب و غریب ڈیجیٹل پہیلی کا راز؟

 20 اپریل تا 24 اپریل تک آن لائن کلاسز کا فیصلہ کیا گیا۔ ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں مڈٹرم امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔

اسلام آباد کی کامسیٹس یونیورسٹی نے تمام کلاسز آن لائن کردیں، پیر 20 اپریل سے تاحکم ثانی یونیورسٹی کی تمام کلاسز آن لائن ہوں گی، یونیورسٹی میں جاری مڈٹرم امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے۔