وزیرِ اعظم شہباز شریف(Shahbaz Sharif) سے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتِ حال اور امن کوششوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیرِ اعظم اور ایرانی سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سےجنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا تھا۔
مزیدپڑھیں:کراچی؛ 70 دن میں 7 منزلہ عمارت کھڑی ہو گئی، انسانی جانوں کیلیے سنگین خطرہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان تنازعات کے مذاکراتی حل کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ دونوں فریق جنگ بندی کی پاسداری جاری رکھیں گے۔












بدھ 22 اپریل 2026 