بھارتی ہریانوی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئینسر دیویانکا سیروہی(Divyanka Sirohi) 30 سال کی عمر میں غازی آباد میں اچانک چل بسیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیویانکا سیروہی کے اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ ان کی بیٹی کی طبیعت اچانک بگڑی جس پر انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی موت کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔
مزیدپڑھیں:نیئر اعجاز کی ٹک ٹاک ڈانس کی ویڈیو پر شدید تنقید
بھارتی میڈیا کے مطابق دیویانکا سیروہی نے اپنے کیریئر میں 50 سے زائد ہریانوی گانوں میں کام کیا، خاص طور پر گلوکار معصوم شرما کے ساتھ ان کی جوڑی کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔
سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ کو خاصی مقبولیت حاصل تھی جہاں ان کے 1.3 ملین سے زائد مداح تھے۔












جمعرات 23 اپریل 2026 