اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چند روز کی مسلسل کمی کے بعد ایک مرتبہ پھر پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 20 نومبر 2026ء کیلئے ہوگا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اوگرا اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں، جس کے بعد ایک روپے فی لیٹر اضافے سے پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اور یہ 355 روپے فی لیٹر کی سطح پر بدستور برقرار رہے گی۔ اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی ان نئی قیمتوں کا نفاذ 20 نومبر 2026ء کے لیے کیا گیا ہے۔













جمعرات 19 نومبر 2026 
