لاہور میں پنجاب حکومت کے زیرِ اہتمام منعقدہ میراتھون اور سائیکلنگ ریس کے بعد سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر گردش کرنے لگیں جن میں شرکاء کو وزیراعلیٰ پنجاب (chief minister)مریم نواز شریف کی تصویر والی ٹی شرٹس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔
متعدد صارفین کی جانب سے یہ سوال اٹھایا گیا کہ کیا یہ تصاویر اصل ہیں یا انہیں ڈیجیٹل طریقے سے تبدیل (ایڈٹ) کیا گیا ہے۔
یہ دعویٰ درست ہے۔ لاہور میں منعقدہ ’وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل میراتھون اور سائیکلنگ ریس‘ کے شرکاء نے ایسی ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں جن پر وزیراعلیٰ کی تصویر بنی ہوئی تھی۔
متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اس دوڑ کی ایسی تصاویر شیئر کیں جن میں شرکاء کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بڑی تصویر والی ٹی شرٹس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
متعدد صارفین نے ان تصاویر کی اصلیت پر سوالات اٹھائے۔ ایک صارف نے لکھا، ”اگر یہ سچ ہے تو شرمناک ہے۔“ جبکہ دیگر نے یہ سوال کیا کہ کہیں ان تصاویر کوفوٹوشاپ تو نہیں کیا گیا۔
یہ دعویٰ بالکل درست ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل میراتھون اور سائیکلنگ ریس میں شریک ایک کھلاڑی اور ایک مہمان، دونوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شرکاء نے ایسی ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں جن پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تصویر موجود تھی۔
تقریب میں بطور مہمان شریک سابق اولمپین شبانہ اختر نے بتایا کہ ان شرٹس پر مریم نواز کی تصویر لگی ہوئی تھی، یہ شرٹ میرے پاس بھی ہے، یہ ریس کے حساب سے مختلف رنگوں کی شرٹس شرکاءکو دی ہوئیں تھی، میرے پاس ریڈ کلر کی ہے۔“
اسی طرح ریس میں شریک ایک خاتون کھلاڑی رابعہ فیاض نے بھی اپنی اور دیگر شرکاء کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں انہیں ایونٹ کے آغاز پر وزیراعلیٰ کی تصویر والی ٹی شرٹس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:سائنس کا کرشمہ، اے آئی روبوٹ نے بہترین ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کو شکست دیدی
نیشنل میراتھون اور سائیکلنگ ریس کی شریک کھلاڑی رابعہ فیاض کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر، جس میں دوڑ میں شامل شرکاء کو مریم نواز شریف کی تصویر والی شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔












جمعرات 23 اپریل 2026 