پاکستان مخالف جھوٹے الزامات اور فالس فلیگ بیانیے بے بنیاد ہیں، وزارتِ اطلاعات

Calender Icon پیر 27 اپریل 2026

اسلام آباد،وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان میڈیا اور بعض افغان عہدیداروں (afghan officails)کی جانب سے پاکستان پر مبینہ حملوں کے الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دے دیا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان حکومت عوامی فلاح و حکمرانی کے چیلنجز سے توجہ ہٹانے کے لیے غلط معلومات اور نفرت انگیز بیانیے کا سہارا لے رہی ہے۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ بعض بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورکس کے زیرِ اثر جھوٹے الزامات اور فالس فلیگ کارروائیوں کے بیانیے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف اپنی کارروائیوں میں ہمیشہ شفاف مؤقف اپناتا ہے اور آپریشنز کے حوالے سے واضح اعلان اور ٹھوس شواہد پیش کیے جاتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات سے حقائق تبدیل نہیں کیے جا سکتے۔

افغان میڈیا کے دعوے مسترد، پاکستان پر حملوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔جھوٹی معلومات اور نفرت انگیزی سے حقائق نہیں بدلے جا سکتے۔

مزید پڑھیں:بھارت، جامعہ سراج العلوم بند، اثاثے ضبطی کاحکم، کشمیری حلقوں میں تشویش

، پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناکام ہوگی، وزارتِ اطلاعات کا ردعمل۔دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں شواہد اور واضح مؤقف کے ساتھ کی جاتی ہیں۔