پاک فوج کی آرمی راکٹ فورس کمانڈ (rocket force command)نے مقامی طور پر تیار کردہ ’’فتح-II میزائل سسٹم‘‘ کی کامیاب تربیتی مشق انجام دی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح-II جدید ایویانکس اور جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے، جو دفاعی صلاحیتوں میں اہم اضافہ ثابت ہوگا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تربیتی لانچ کا مقصد فوجی اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ ساتھ میزائل کے مختلف سب سسٹمز کی کارکردگی، درستگی اور تکنیکی صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا، جس میں مکمل کامیابی حاصل ہوئی۔
لانچ کا مشاہدہ اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن، پاک فوج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں نے کیا۔
مزید پڑھیں:معرکۂ حق کی کی پہلی سالگرہ، واہگہ بارڈر پر افواجِ پاکستان کو بھرپور خراجِ تحسین
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر، وزیراعظم اور سروسز چیفس نے کامیاب مشق پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے قومی دفاع میں خود انحصاری کی اس اہم پیش رفت کو سراہا۔












منگل 28 اپریل 2026 