اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، 40 منٹ تک گفتگو

Calender Icon منگل 28 اپریل 2026

راولپنڈی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات، ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔جیل ذرائع: عمران خان اور بشریٰ بی بی (imran khan and bushra bibi)کی ملاقات 40 منٹ جاری رہی

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔

مزید پڑھیں:500رنز مکمل، بابر اعظم نے پی ایس ایل میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔