لاہور،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدررانا ثناءاللہ سے صوبائی جنرل سیکرٹری استحکام پاکستان پارٹی اور رکن پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی (shoaib sadiqi)نے ملاقات کی جس دوران دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی عالمی سطح پر سفارتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور سیاسی اتحاد مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
رانا ثناءاللہ اور محمد شعیب صدیقی نے ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کی فکری ہم آہنگی ملک میں سیاسی استحکام کیلئے نا گزیر بن چکی۔ رانا ثناءاللہ نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی خدمات کا اعتراف کیا۔ شعیب صدیقی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی وفاقی و صوبائی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔
دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ملکی مفاد پر مبنی سیاست کو فروغ دینے کے لئے تمام جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہو گا۔ رانا ثناءاللہ اور محمد شعیب صدیقی نے عوام کی ترقی و خوشحالی کو دونوں جماعتوں کا مشترکہ ایجنڈا قرار دیا۔
مزید پڑھیں:نیب کی بڑی کامیابی، 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 2.962 ٹریلین روپے ریکوری
صوبائی جنرل سیکرٹری استحکام پاکستان پارٹی شعیب صدیقی اور لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عالمی سطح پر سفارتی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔












بدھ 29 اپریل 2026 